اسلامی معیشت

اسلامی معیشت کی پوری تصویر

معاشی اُصول واحکام کی توضیح اور زندگی کے موجودہ مسائل پر اُن کے انطباق

 

اس وقت پوری دنیا میں اضطراب اور بے چینی کی کفیت پائی جاتی ہے۔اس اضطراب کی تہ میں جو قوتیں کارفرما ہیں اور جن کی وجہ سے بے چینی میں برابر اضافہ ہو رہا ہے  اُن میں معاشی اسباب کو بڑا داخل ہے۔

اِس لئے نہیں کہ انسانی زندگی میں فیصلہ کُن حیثیّت معاشی عوامل کو حاصل ہے، بلکہ اس لئے کہ اُن کو وہ مقام دے دیا گیا ہےجو فطرت کے دروبست میں اُن کو حاصل نہیں ہے