اسلامی ریاست

اسلام کے سیاسی نظام کی بنیاد تین اصولوں پر قائم ہے۔ 1۔ توحید  ، 2۔ رسالت اور 3۔ خلافت ۔ ان اصولوں کو اچھی طرح سمجھے بغیر اسلامی سیاست کے تفصیلی بظام کو سمجھنا مشکل ہے۔ اس لیے سب سے پہلے میں انہی کی مختصر تشریح کروں گا۔

توحید کے معنی یہ ہیں کہ خدا اس دنیا اور اس کے سب رہنے والوں کا خالق، پروردگار اور مالک ہے، حکومت و فرماں روائی اسی کی ہے، وہی حکم دینے اور منع کرنے کا حق رکھتا ہے اور بندگی و طاعت بلاشرکت غیرے اسی کے لیے ہے۔ ہماری یہ ہستے جس کی بدولت ہم موجود ہیں ہمارے